پٹنہ: گزشتہ ماہ بہار کی سیاست میں سیاسی ہلچل کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاستی دورے پر ہیں۔ دو دن کے لیے سیمانچل علاقے میں آئے امت شاہ جمعہ کو پورنیہ پہنچے۔ پورنیہ میں بی جے پی کی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ لگوایا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالو کے پیٹ کا درد سمجھ میں آرہا ہے، لیکن آپ کا جوش کہاں غائب ہے۔عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آج قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کا یوم پیدائش ہے اور میں انہیں سلام کرتا ہوں۔ دنکر جی کی نظموں نے نہ صرف تحریک آزادی کو آگے بڑھایا، بلکہ ان کی تحریروں نے ہندوستانی ثقافت کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔