پوری: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتے کے روز شری جگن ناتھ مندر میں پوجا کرنے پہنچے۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ مرکزی وزرا دھرمیندر پردھان اور پرتاپ چندر سارنگی بھی تھے۔
امت شاہ جو ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں انہوں نے جمعہ کے روز بھونیشور میں ایسٹرن زونل کونسل کے 24 ویں اجلاس کی بھی صدارت کی اور اسکے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
ایسٹرن زونل کونسل میں بہار ، جھارکھنڈ ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاست بھی شامل ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ، اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔