نئی دہلی: مرکزی کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے اتوار کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوزیو الائنس کے وفد پر تنقید کی اور پوچھا کہ وہ منی پور کے مسئلہ پر بات کرنے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا، “ہم منی پور کے معاملے پر پہلے دن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس معاملے پر بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔”میرا سوال یہ ہے کہ اپوزیشن اس سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ میں اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ منی پور کے دو روزہ دورے کا تجربہ شیئر کریں اور بحث میں حصہ لیں۔ قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا 21 رکنی وفد ہفتہ کو دو روزہ دورے پر منی پور پہنچا اور حالات کا جائزہ لیا۔