بی جے پی کے سینئرلیڈراوروزیرداخلہ امت شاہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا،بی جے پی اپنے دم پر ہی مہاراشٹرکے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا پرچم لہرائیگی۔ مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مستقبل کے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی۔ شیوسینااتحاد کودوتہائی اکثریت حاصل ہوگی۔جب بی جے پی کوحاصل ہونے والی نشستوں کے متعلق تعداد بتانے پراسرارکیے جانے پرامت شاہ نے کہا کہ اس وقت سیٹوں کی تعداد کا اندازہ لگانا قبل ازوقت ہوگا لیکن انہوں نے کہا کہ بی جے پی یقیناً گزشتہ انتخابات سے زیادہ نشستوں حاصل کریگی۔یادررہے کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا نے علیحدہ علیحدہ مقابلہ کیا تھا اور بی جے پی نے حکومت سازی کے لیے درکارنشستوں سے 22 سیٹیں کم حاصل کی تھی۔بی جے پی نے شیو سینا سے اتحاد کرتے ہوئے حکومت تشکیل دی تھی۔
جب امت شاہ سےیہ پوچھا گیا کہ کیا بی جے پی ، جو کہ 164 سیٹوں پرمقابلہ کررہی ہے تو وہ خود اپنے طورپرحکومت بنانے کے لئے اکثریت حاصل کرسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم یہ کرسکتے ہیں اور یہ ناممکن بھی نہیں ہے۔ شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام پی جے پی کے ساتھ “چٹان کی طرح” کھڑے ہیں اور بی جے پی شیوسینا اتحادی حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ سال میں کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں نے رائے دہندوں کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کیاہے۔
مہاراشٹر میں بی جے پی کا سفر کامیاب اور دلچسپ رہاہے۔’2014 انتخابات میں پارٹی نے تنہا مقابلہ کیا اور ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری پھر شیو سینا کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی۔ مہاراشٹرریاست جو، شعبہ زراعت،سرمایہ کاری، کوآپریٹو، صنعت میں سرفہرست رہا کرتی تھی۔ یوپی اے کے پندرہ سالوں میں بہت پیچھے چلی گئی تھی۔ ہمارے پانچ سالہ اقتدارمیں ہم نے ریاست کو ان تمام پیرامیٹرزپرایک نمبراورپانچویں پوزیشن کے درمیان واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اوروزیراعظم نریندر مودی کی ‘جوڑی’ نے ریاست کے لئے بہترکام کیاہے، انہوں نے ‘نریندر-دیویندر’ فارمولے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریروں میں جن امورپرروشنی نی ڈالی ہے اسے لیکر بی جے پی کارکن لوگوں کے درمیان جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست مرکز کی خصوصی توجہ کے ساتھ ایک نازک رفتار سے اہم انفراسٹرکچرکی تیاری کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔
“اس سے پہلے کی حکومتوں نے مہاراشٹرکو5 سال میں صرف 1.22 لاکھ کروڑروپئے کا فنڈ دیاتھا۔وزیراعظم نے ریاست مہاراشٹر کے فنڈ میں تین گنا کا اضافہ کیاہے۔ 4.78 لاکھ کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام زمینی سطح پرپائے تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔امت شاہ کا کہناہےکہ گزشتہ پانچ سالوں میں ان تمام ترقیاتی کاموں کی بیناد رکھی گئی ہے جسے ہم اگلے 20 سالوں میں پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں فڑنویس کی زیرقیادت حکومت کی بے داغ اورصاف شبیہہ نے بھی ووٹرز کو بی جے پی کے ساتھ کھڑاکردیاہے۔امت نے شاہ مزید کہا،”پانچ سالوں میں مہاراشٹر میں بی جے پی کے سب سے کے سیاسی مخالفین بھی بی جے پی ۔شیوسینا حکومت کے خلاف بدعنوانی کا ایک الزام بھی عائد کرنے میں ناکام رہے جیساکہ وہ مرکزمیں وزیراعظم پرالزام عائد نہیں پائے ہیں۔