امت شاہ کی تقریر ایک کامیڈی شو لگ رہی تھی: تیجسوی یادو

   

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وزیر داخلہ امت شاہ کی پورنیہ میں ریلی پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو کہا کہ وزیر داخلہ اپنی ریلی کے دوران جس زبان اور انداز کا استعمال کر رہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ میں تقریر نہیں بلکہ مزاحیہ شو دیکھ رہا ہوں۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ امت شاہ نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کہ وہ بہار کو خصوصی درجہ دیں گے یا نہیں۔ انہوں نے روزگار، مہنگائی جیسے مسائل پر بات تک نہیں کی۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جھوٹ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے اور کہیں گے کہ جنگل راج ہے۔ میں ان سے صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ امت شاہ جی، آپ دہلی میں جہاں بیٹھتے ہیں، وہاں سب سے زیادہ جرم ہوتا ہے۔ دہلی میں جرائم بہار سے زیادہ ہیں۔ جہاں آپ رہتے ہیں، جب وہاں کے لوگ محفوظ نہیں تو بہار کے لوگوں کو کیسے تحفظ دیں گے۔