امت مسلمہ ایک فکرمند رہنما سے محروم ہوگئی

   

جمعتہ علماء وشرعی پنچایت ضلع نظام آباد کا اظہار رنج وغم
نظام آباد ۔ شہر نظام آباد جمعتہ العلماء وشرعی پنچایت کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سورہ اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کیا اور مفکر ملت حق گو قائد سیاسی وسماجی قیادت کے عظیم راہنما ملت اسلامیہ کے دلوں کی دھڑکن مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری و سابقہ رکن قانون ساز کونسل مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب کے سانحہ ارتحال کو بڑا خسارہ قرار دیا اور اپنے گہرے رنج وصدمہ کا اظہار کرتے ہوے دعاء مغفرت کی گئی پسماندگان وجملہ متعلقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی گئی اور امت مسلمہ سے اپیل کی گئی کہ اپنے اپنے طور پر قرآن مجید یا دیگر افعال خیر کرکے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہیں علاوہ ازیں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ آج ملت اسلامیہ اور پوری انسانیت جس وبای مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے اپنی اوراپنے عزیزوں کی جانوں کے تحفظ کو اس ابتلاء سے بچانے کی فکر کرتے رہیں۔ اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ مولانااسماعیل عارفی مولنا مفتی عبدالماجد قاسمی مفتی عبدالرافع قاسمی مولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی مفتی رفیق ذاکر قاسمی حافظ مجیب الرحمان عنایت علی افراز نصیرالدین لکچراروسیم احمدخان محمد افضل الدین قاسم ایڈوکیٹ موجود تھے۔