امت مسلمہ کو ایثار قربانی پر گامزن رہنے کی تلقین

   

عیدگاہ مادنا پیٹ میں نماز عید الاضحی سے قبل مولانا شاہ محمد یوسف مدنی کا خطاب
حیدرآباد۔22 ۔جولائی (راست) عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ میں نماز عیدالاضحی 9 بجے ادا کی گئی ۔ مولانا قاری سید شاہ محمد یوسف مدنی قادری امام و خطیب نے امامت و خطابت کے فرائض انجام دیئے ۔ پروگرام کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ بارگاہ رسالت میں نعت شریف پیش کی گئی اور ابتدائی بیان حافظ محمد ظہیر قادری نے کیا اور خصوصی بیان مولانا سعادت پیر بغدادی نے کیا ۔ نماز کے وقت باران رحمت کا سلسلہ جاری تھا ۔ تمام امت مسلمہ کو ایثار قربانی پر گامزن رہنے کی تعلیم دی گئی اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں سے دور رہنے اور بچنے کے لئے کہا گیا ۔ موجودہ صورت حال کو لے کر خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ ان بلاؤں سے وباؤں بیما ریوں سے ہماری حفاظت فرمایئے اور یہ تاکید کی گئی کہ ہمیشہ اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے معمور رکھیں۔