امت کے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے متحدہ کوشش ضروری

   

ظہیرآبادمیں امیدپورٹل میں وقف اندراج کیلئے بیداری پروگرام ‘مقررین کا خطاب
ظہیر آباد۔ 22/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام اوقاف امید ہیلپ پورٹل پر ایک شعور بیداری ورہنمائی پروگرام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر صدارت ڈاکٹر شیخ عثمان صدر APCR اسوسی ایشن فار پروٹکشن آف سیول رائٹس تلنگانہ منعقد ہواجس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ امت کے مسائل مشترک ہیں اس کے حل کی بھی متحدہ کوششیں ہوں‘ تلنگانہ میں اندازہ کے مطابق 50 ہزاروقف جائیدادیں ہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر جماعت اسلامی تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کے اندراج کیلئے وقف بورڈ کا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اب تک 11ہزار جائیدادوں کا اندراج مکمل ہوچکاہے ہر مقام پر شعور بیدار کیا جارہاہے ۔ بطور مہمان خصوصی جناب محمد صابر حسین وقف انسپکٹر ضلع میدک متحدہ نے کہاکہ متحدہ میدک میں 6325 اور سنگاریڈی ضلع میں 2825 وقف جائیدادیں ہیں ریکارڈس کو مکمل طورپر امید پورٹل میں رجسٹریشن کروائیں ۔اس پروگرام کا آغاز مولانا سید نظام الدین قاسمی قادری کی تلاوت قرآن سے ہوا جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اس ضمن میں علماء￿ ودیگر دانشوران ملت نے سوالات وجوابات کے سیشن میں حصہ لیا ذمہ داران نے تشفی بخش جوابات دیئے اعلان کیا گیا کہ ظہیر آباد میں 5 مقامات پر امید پورٹل کے ہیلپنگ ڈیسک سنٹر قائم کئے جائیں گے بعد ازاں اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر امید پورٹل ہیلپ ڈیسک رجسٹریشین سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا گیا اس پروگرام کی نظامت محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کی جبکہ اظہار تشکر محمد قیصر غوری امیر مقامی نارتھ نے پیش کیا اس موقع پرسید ضیاء الدین قاضی خطیب عیدگاہ حافظ محمد اکبر جمیعتہ العلماء محمد عبدالماجد سیکریٹری صفاء بیت المال محمد اطہر احمد ایم آئی ایم سید فرحان محمد یعقوب بی آریس سلطان احمد ایوب احمد ایم پی جے محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی سید روف امیر مقامی ودیگر معززین وَسرکردہ قائیدین موجودتھے۔