امجد اللہ خاں خالد کو امریکی کانگریس کے رکن جوناتھن جیکسن کے ہاتھوں بسٹ سوشل ورکر ایوارڈ

   

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان جناب امجد اللہ خاں خالد کو امریکی کانگریس کے رکن مسٹر جوناتھن جیکسن نے بسٹ سوشیل ورکر ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وجئے پربھاکر ( بانی و صدر نشین اے ایم ای سی ) اور سید مکرم بھی موجود تھے ۔ امجد اللہ خاں کے دورہ امریکہ کی تکمیل پر سید مکرم اور احباب نے ان کیلئے وداعی پارٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں امریکی کانگریس کے رکن مسٹر جوناتھن جیکسن نے بھی شرکت کی اور امجد اللہ خاں خالد کو بسٹ سوشیل ورکر ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ اس موقع پر مسٹر جیکسن نے امجد اللہ خاں خالد کی بے لوث سماجی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ غریب عوام کی مدد کیلئے پرجا دربار کے ذریعہ ان کی جدوجہد مثالی ہے ۔ امجد اللہ خاں خالد نے اپنے خطاب میں بیسٹ سوشیل ورکر ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر مسٹ ر جوناتھن جیکسن اور ڈاکٹر وجئے پربھاکر سے اظہار تشکر کیا ۔