امدادِ باہمی انتخابات: 14، 15 فروری کو دسویں کے پری فائنل ملتوی

   

حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ ماہ 15 فروری کو منعقد ہونے والے امداد باہمی انتخابات (کوآپریٹیو الیکشن) کے پیش نظر 14 اور 15 فروری کو منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے پری فائنل مضمون انگریزی کے پرچہ اول اور پرچہ دوم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ملتوی شدہ امتحانات کو 26 اور 27 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ریاست میں دسویں جماعت کے پری فائنل امتحانات سے متعلق ریاستی محکمہ تعلیم نے ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے 11 تا 25 فروری پری فائنل امتحانات منعقد کرئے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن اتفاقی طور پر ریاست میں کوآپریٹیو الیکشن کیلئے شیڈول جاری کئے جانے کے پیش نظر انتخابات کیلئے مراکز رائے دہی قائم کرنے کیلئے اسکولی عمارتوں کی ضرورت درکار ہے، لہذا انتخابات کے پیش نظر 14 اور 15 فروری کو منعقد ہونے والے مضمون انگریزی کے پرچہ اول اور پرچہ دوم کو ملتوی کرنے اور یہ دو پرچوں سے متعلق پری فائنل امتحان 26 اور 27 فروری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔