کلکٹریٹ سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس، ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت کا خطاب
سنگا ریڈی 23 اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع سنگاریڈی نے کلکٹریٹ میں عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی امدادی اسکیم ایک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو کہا اور بی سی طبقہ کا دوسرا مرحلہ کے طور پر ایک لاکھ روپے کی امدادی اسکیم کے تحت جلد کاموں کو مکمل کرتے ہوئے امداد پہنچائی جائے کلکٹر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر عہدے دار توجہ دیتے ہوئے جلد مکمل کریں موسم برسات کا آغاز ہو چکا ہے پودوں کی شجرکاری کے لیے موسم سازگار ہے ضلع میں اس ماہ کی 26 کو میگا پلانٹیشن منعقد کرتے ہوئے تمام انتظامات کو مکمل کر نے عہدے داروں سے کہا کہ تمام بلدیہ منڈل اسمبلی حلقہ گرام پنچائت میں شجر کاری کی جائے گی ۔کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری ہوگی آسرا پنشن معذور افراد کے لیے پینشن کو جاری کرنے سے متعلق متعلقہ عہدے داروں کو ہدایت دی ریوینیو عہدے داروں سے کہا کہ اندرن دو دن میں رہائشی پلاٹس کے پٹہ کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری ایڈیشنل کلکٹر ایلیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔