امدادی ایجنسیوں کے دباؤ پر سوئٹزر لینڈ نے’اونروا ‘ کے امدادی فنڈ بحال کر دیے

   

بروسلز: یورپی یونین کے رکن سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے غزہ میں امدادی کام کرنیوالے ادارہ کے حالیہ دنوں میں بلاک کر دیے گئے فنڈز ‘ اونروا ‘ کیلئے جمعرات کے روز بحال کر دیے ہیں۔ ‘اونروا ‘ نامی امدادی ادارہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ پناہ گزینوں کی بحالی کا کام کرتا ہے اور اس کا دائرہ کار زیادہ تر مشرق وسطیٰ تک پھیلا ہوا ہے۔پچھلے پیر کو سوئٹزرلینڈ کی نیشنل کونسل کے ایوان زیریں فیڈرل اسمبلی نے ایک بل منظور کرتے ہوئے ’اونروا‘ کو دیے جانے والی رقم 23 ملین ڈالر روک دی تھی۔ یہ فیصلہ 78 کے مقابلے میں 116 ووٹوں سے کیا گیا تھا لیکن اس پر کافی رد عمل دیکھنے میں آیا اور ‘ ڈونرز’ اداروں نے اس فیصلے پر تنقید کی، جس کے بعد جمعرات کے روز نیشنل کونسل کے ایوان بالا نے 21 ووٹوں کے مقابلے میں 23 ووٹوں سے ’ اونروا ’ کیلئے فنڈز کو بحال کر دیا ہے۔جنیوا میں پناہ گزینوں کی امداد کے لیے قائم ادارے گلوبل ریفیوجی فورم کے ذمہ دار نے امداد بحالی کے اس تازہ فیصلے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر خوش ہوا ہوں یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔