امدادی سامان سے لدے ٹرکس غزّہ میں داخلے کے منتظر

   

غزہ : امدادی سامان سے لدے ٹرکس غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں۔اقوام متحدہ کی، فلسطینی مہاجرین کیلئے، امدادی ایجنسی ‘انروا’ نے کہا کہ انسانی امدادی سامان سے لدے، 4 ہزار ٹرکس غزّہ میں داخلے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرکس میں سے آدھے خوراک اور آٹے سے لدے ہیں۔انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارانی نے کہا ہے کہ فائر بندی شروع ہونے کے بعد امدادی قافلوں پر حملوں میں کمی ہو جائے گی۔