بلانکٹس و میاٹس روانہ کرنے چیف منسٹر ٹاملناڈو پلانی سوامی کا اعلان
حیدرآباد: حیدرآباد اور بعض اضلاع میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 10 کروڑ روپئے عطیہ کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف کے طور پر بلانکٹس اور میاٹس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پلانی سوامی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کرکے فیصلہ سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور اضلاع میں غیر معمولی سیلاب کے نتیجہ میں تباہی اور کئی اموات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بچاؤ اور امدادی کاموں سے نقصانات کو کم ہوئے ۔ ٹاملناڈو عوام کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس موقع پر حکومت ٹاملناڈو اور عوام نے امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں 10 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا جائے۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو نے ضرورت پر ہر ممکن تعاون کا پیشکش کیا ۔ اسی دوران چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے 10 کروڑ کی امداد پر چیف منسٹر ٹاملناڈو سے اظہار تشکر کیا ۔انہوں نے ٹاملناڈو حکومت اور ریاستی عوام کے جذبہ کی ستائش بھی کی ہے ۔