حیدرآباد ۔28۔ جولائی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ریاست میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کیلئے دو علحدہ کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدرنشین کے طور پر ایم کودنڈا ریڈی کو مقرر کیا گیا جبکہ کمیٹی کے ارکان میں ایس چندر شیکھر ، جی پرساد کمار انیل کمار سی ایچ کرن کمار ریڈی ، کیلاش کمار ، بی کشن ، عظمیٰ شاکر ، نگیش مدیراج ، ایم ستیش ، ایم پون اور کوشل سمیر شامل ہیں۔ ریونت ریڈی نے گاندھی بھون میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کنٹرول روم کے ذریعہ متاثرہ علاقوں میں جہاں کہیں بھی عوام کو ضرورت ہو اور وہ مشکل کا شکار ہوں بچاؤ اور راحت کے کاموں کی نگرانی کی جائے گی۔ کنٹرول روم میں ایس جگدیشور راؤ ، واجد حسین ، بھوانی ریڈی ، آر نریندر ، اے بھاسکر ، کے سرینواس ، بی واچن کمار ، کے سریکانت یادو ، ایم گوپی ، ڈاکٹر لنگا سوامی ، سری راملو یادگیر ، ایم رویندر ، سریدھر گوڑ اور نرمل یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے نمبرات 040-24602383 اور 040-24601254 ہیں۔