امداد باہمی اداروں کے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کمشنر امداد باہمی سے نمائندگی

   

حیدرآباد ۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) قبائیلیوں کے تحفظات سے متعلق جدوجہد کمیٹی نے کمشنر امداد باہمی اور رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی۔ سابق ایم ایل سی ایس راملو نائک کی قیادت میں قبائلی قائدین نے رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز سے درخواست کی کہ پرائمری ایگریکلچر کوآپریٹیو سوسائٹیز کے انتخابی شیڈول کو ملتوی کیا جکائے ۔ انہوں نے کہا کہ 15 فروری کے بجائے کسی اور تاریخ پر شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لئے سیوا لال مہاراج عظیم قائد کی طرح ہے اور 15 فروری کو ان کا 281 واں یوم پیدائش ہے ۔ ہر سال تلنگانہ حکومت 15 فرویر سیوا لال مہاراج کی پیدائشی تقاریب سرکاری طور ہپر مناتی ہے ۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ کوآپریٹیو الیکشن اتھاریٹی نے اس مسئلہ کو نظرانداز کرتے ہوئے زرعی سوسائٹیوں کے انتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ انہوں نے قبائلی عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اب انہیں رائے دہی میں حصہ لینے کے لئے سہولت فراہم کرنے تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔