امراللہ صالح عبوری صدر افغانستان بننے کے دعویدار

   

کابل : افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح نے آج اعلان کیاکہ وہ ملک میں ہی ہیں اور ’’واجبی عبوری صدر‘‘ بننے کے اہل ہیں۔ صدر اشرف غنی پہلے ہی طالبان کی پیشقدمی کے درمیان ملک چھوڑ چکے اور اُن کا اتہ پتہ نامعلوم ہے۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ صالح بھی اشرف غنی کے ساتھ فرار ہوچکے ہیں۔ تاہم منگل کو صالح نے ٹوئٹ کیاکہ افغانستان کے دستور کے مطابق صدر کی غیر حاضری، فراری ، سبکدوشی، استعفے یا انتقال کی صورت میں پہلا نائب صدر عبوری صدر بن جاتا ہے۔