امراوتی۔ حیدرآباد گرین فیلڈ ایکسپریس وے کو مرکزی حکومت سے منظوری

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے امراوتی۔ حیدرآباد گرین فیلڈ ایکسپریس وے کو گرین سگنل دے دیا۔ وزارت داخلہ نے سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے محکمہ کو ایک تفصیلی پراجکٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ 3 فروری کو یونین ہوم سکریٹری گووند موہن نے 15 محکموں کے عہدیداران کے ساتھ ایک جامع اجلاس منعقد کیا تھا جس میں مرکزی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ، اسٹیل ، کوئلہ کی کانوں، زراعت، پٹرولیم اور ریلوے محکموں کے سینئرعہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت زیر التواء مسائل کے ساتھ ساتھ اے پی اور تلنگانہ کی حکومتوں کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس کی تفصیلات حال ہی میں وزارت داخلہ نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کو روانہ کی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے اس پراجکٹ کو ہری جھنڈی دکھادی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کا تخمینہ ایکسپریس وے کیلئے زمین کے حصول سمیت تمام تعمیراتی لاگت کو فنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایکسپریس وے میں گرین فیلڈ پراجکٹ ہوگا۔ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی پی آر کو حصول اراضی و دیگر اقدامات کو ابھی مکمل کرنا باقی ہے۔ اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد سفر میں آسانی پیدا ہوگی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی حاضافہ ہوگا۔ ش