حیدرآباد 20اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کا دارالحکومت امراوتی تاریخ رقم کرنے تیار ہے کیونکہ یہ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا شہر بننے کا ہدف رکھتا ہے ، ٹاؤن پلانرس ایک انتہائی جدید لیکن ماحولیاتی طور پر پائیدار عوام کا دارالحکومت’ بنانا چاہتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 2,700 میگاواٹ سبز توانائی کو استعمال کرنے کے منصوبہ کے ساتھ، شہر کا مقصد اپنی تمام بجلی کی ضروریات کو شمسی، ہوا اور پن بجلی جیسے پائیدار ذرائع سے پورا کرنا ہے ۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کا خواب صاف توانائی اور آب و ہوا کیلئے ہندوستان کے وسیع عزم کے ساتھ مضبوطی سے ہم آہنگ ہے۔