امراوتی میں جسم فروشی کے اڈہ پر ، پولیس کا چھاپہ ، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 11مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی میں پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈہ پر چھاپہ مارا جو خفیہ طورپر چلایاجارہا تھا۔ پولیس نے اس چھاپہ کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق دو خواتین نے چناکاکانی گاوں کی راج کمل روڈ پر واقع ایک مکان کرایہ پرحاصل کیا جہاں وہ جسم فروشی کا اڈہ چلایاکرتی تھیں۔اس مسئلہ کا علم ہونے پر پولیس نے اچانک یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔اس چھاپہ کے دوران پولیس نے ایک گاہک کودیگر دو خواتین کے ساتھ گرفتار کرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے تین موبائل فون اور چارہزارروپئے کی رقم ضبط کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔