امراوتی میں ویلکم گیلری کا چیف منسٹر نے سنگ بنیادرکھا

   

حیدرآباد10جنوری(یواین آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے امراوتی میں اسٹارٹ اپ ایریا فیس ون میں ویلکم گیلری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس پروگرام میں سنگاپور کے وزیر ایشورن نے بھی شرکت کی۔ لنگایاپالیم کے اسٹارٹ اپ علاقہ کی 50ایکڑ پر 44کروڑروپئے کے صرفہ سے گیلری کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی ۔تجارتی ترقی کیلئے یہ گیلری تعمیر کی جارہی ہے ۔اس کا مقصد امراوتی میں اسٹارٹ اپ علاقہ کو ترقی دینا ہے ۔اس سے توقع ہے کہ امراوتی میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ویلکم گیلری امراوتی کی تفصیلات دنیا کے سامنے فراہم کرنے ایک مقام بن جائیگا جس سے دنیا بھر سے اشتراک کے نئے دروازے کھل جائیں گے ۔ گیلری میں تجارتی سرگرمیاں، تجارتی پروگرامس ،تعلیمی سمٹس اور نمائشوں کے اہتمام کی گنجائش ہے ۔سنگاپور کنزروشیم نے اے پی کے ساتھ گزشتہ سال جولائی میں معاہدہ کیا تھا ۔