امراوتی ( اے پی ) 22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کے مستقبل پر ماہرین کے پیانل کی رپورٹ ملنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ یہ پیانل امراوتی کی ترقی کیلئے جامعمنصوبہ تیار کرنے تشکیل دیا گیا ہے ۔ ٹھیک چار سال قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے امراوتی کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس وقت کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اس کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا تھا ۔