امراوتی کو آندھراپردیش کا صدر مقام برقرار رکھنے سی پی آئی کی اپیل

   

حیدرآباد : سی پی آئی کے آندھراپردیش یونٹ کے سکریٹری کے رام کرشنا نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے اپیل کی کہ امراوتی کو آندھراپردیش کا صدر مقام برقرار رکھا جائے کیوں کہ وائی ایس آر کانگریس کے سوا تمام سیاسی پارٹیاں امراوتی کو آندھراپردیش کا صدر مقام برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آندھراپردیش کے عوام کی اکثریت بھی امراوتی کو صدر مقام برقرار رکھنے کی حامی ہے۔