حیدرآباد 24 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات نارائنا نے اعلان کیا کہ دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے ٹنڈر کا عمل جاریہ ماہ مکمل کرلیا جائیگا۔ فبروری کے دوسرے ہفتے میں کام شروع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ یہ پراجیکٹ تین سال میںمکمل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے دارالحکومت علاقہ کے دورہ کے موقع پر نیلاپاڈو کے قریب انتظامی ٹاورس کا معائنہ کیا اور اس کی تفصیلات سے واقف کروایا۔