امراوتی کی منتقلی کے مسئلہ پر مایوس کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

حیدرآباد۔ 10فروری (یو این آئی) آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس ایک اور کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔قبل ازیں بھی بیشتر کسانوں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی تھی۔تازہ طورپر ضلع گنٹور کے تُلورو دیہات کے رہنے والے 43سالہ کے چندرم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔وہ دارالحکومت کی منتقلی پر کافی مایوس تھا۔چندرم نے چندرابابو دور حکومت میں نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے کسانوں سے لی گئی اراضی کے موقع پر اپنی اراضی حکومت کو دی تھی۔وہ دارالحکومت کی منتقلی کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل تھا اور حکومت کے خلاف اپنی آواز اٹھارہا تھا۔اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ دارالحکومت کی منتقلی پر کافی مایوس تھااور اسی مایوسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔اس کی موت کی اطلاع پاکر کسانوں نے اس کے گھر پہنچ کر اس کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا اور چندرم کو خراج پیش کیا۔