امراوتی کے تحفظ کے لیے خواتین کا انوکھا احتجاج

   

حیدرآباد۔ اے پی کے دارالحکومت امراوتی کے تحفظ کیلئے احتجاج 250ویں دن میں داخل ہوگیاہے ۔اس احتجاج میں کسانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ۔اس موقع پر راجدھانی رن بھیری کے نام سے احتجاجی پروگرام مندڈم ، تُلورو، ویلگا پوڑی، دونڈا پاڈو علاقہ میں منعقد ہ احتجاج میں کسانوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں کے لیڈروں، عوامی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔خواتین نے سڑکوں پر مُگو ڈالا اور اپنے ہاتھوں میں برتن لے کر ان برتنوں کو بجایا۔انہوں نے امراوتی بچاو اے پی بچاو کے نعرے بھی لگائے ۔ساتھ ہی خواتین کے ایک گروپ نے سلائی مشینوں پر کپڑے سیتے ہوئے بھی اپنا انوکھا احتجاج درج کروایا۔بعض خواتین نے سڑک پر نکل کر باجہ بھی بجایا۔