حیدرآباد9جولائی (یو این آئی) امراوتی کو اے پی کے دارالحکومت کے طور پر برقراررکھنے کے مطالبہ پر کسانوں کی تحریک 1300 ویں دن میں داخل ہوگئی ۔ چار سال سے احتجاجی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔آج امراوتی کے مندڈم میں احتجاجی پروگرام میں کسانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ 3,139 کسانوں نے مطالبہ کو قبول نہ کرنے پر جگن حکومت پر برہمی کااظہار کیا۔ کسانوں نے واضح کیا کہ جب تک امراوتی کو واحد دارالحکومت قرار نہیں دیا جاتا، یہ تحریک ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس مطالبہ کو فوری قبول کرنے پر زوردیا۔
