امرتسر سے احمد آباد جارہا انڈیگو کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل، خراب موسم بنی وجہ

   

احمد آباد:امرتسر سے احمد آباد جارہی انڈیگو ایئرلائنز کا ایک طیارہ خراب موسم کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا اور محفوظ طریقہ سے ہندوستانی فضائی حدود کی جانب لوٹنے سے پہلے یہ طیارہ گجرانوالا تک پہنچ گیا تھا ۔ اتوار کو میڈیا میں خبروں میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔پاکستانی اخبار ‘ڈان’ کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ رڈار کے مطابق 454 ناٹس کی رفتار سے اڑ رہے ہندوستانی طیارہ نے ہفتہ کی شام تقریبا ساڑھے سات بجے شمالی لاہور میں انٹری کی اور رات آٹھ بج کر ایک منٹ پر ہندوستان لوٹ آیا ۔ ایئرلائنز کی طرف سے اس سلسلہ میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔