امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں ایک شخص کو بندوق کی نوک پر ٹریفک کلیئر یعنی بحال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھری سڑک پر جب جام ہوگیا تو اس شخص نے جیب سے ریوالور نکالا اور ہاتھ میں لہراتے ہوئے لوگوں کو ہٹانا شروع کردیا۔ ریوالور دیکھ کر لوگ ڈر کے مارے سڑک سے ہٹنے لگے اور وہ شخص اپنے راستے پر چلا گیا۔ تاہم اس دوران فائرنگ جیسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔اس دوران ایک اور شخص نے ویڈیو بنائی۔ جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ریوالور لائسنس یافتہ ہے یا غیر قانونی۔پولیس اپنی سطح پر اس شخص کی شناخت کر رہی ہے۔تجاوزات کی وجہ سے جام۔امرتسر کے پوتلی گھر بازار میں عرصہ دراز سے ٹریفک کا مسئلہ ہے۔