امرناتھ سیوا سمیتی کے اراکین کے اعزاز میں تقریب

   

سابق وزیر ہریش راؤ اور سابق ایم ایل سی فاروق حسین کی شرکت و خطاب
سدی پیٹ ۔10 اگسٹ۔سدی پیٹ شہر کے کیمپ آفس میں امرناتھ سیوا سمیتی کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیر و رکن اسمبلی ہریش راؤ اور سابق ایم ایل سی فاروق حسین نے شرکت کی۔اس موقع پر ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ انا دان سیوا سمیتی کے قیام کو اب چودہ سال مکمل ہو چکے ہیں، سب کو خصوصی مبارکباد۔امرناتھ اور کیدارناتھ کی یاترا میں درجہ حرارت منفی میں ہوتا ہے۔ہڈیوںکو کپکپانے والی سردی، خون جما دینے والا کانپنا، ہزاروں کلومیٹر کا سفر، کئی مشکلات اور اخراجات کے بعد یہ سفر مکمل ہوتا ہے۔کئی بار بھوک کے ساتھ سفر کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر بیس کیمپس میں تلگو کھانے نہ ملنے سے بہت تکلیف ہوئی۔2010 میں جب سدی پیٹ سے 45 خاندان امرناتھ یاترا پر گئے تو یہی حالت یاتریوں کی تھی ۔اس کٹھن یاترا کیلئے جسمانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، اس تجربے کے بعد یہ جذبہ پیدا ہوا کہ جنوبی ہند کے یاتریوں کو تلگو ذائقے کے ساتھ انا دان کیا جائے۔2011 میں 21 تلگو افراد نے مل کر امرناتھ انا دان سیوا سمیتی کی بنیاد رکھی، جو اب 190 سے زائد اراکین پر مشتمل ہے۔ امرناتھ انا دان سیوا سمیتی نے سدی پیٹ کا نام جنوبی ہند میں روشن کیا ہے۔امرناتھ میں پہلا لنگر سدی پیٹ والوں نے لگایا تھا۔ہنومان دیکشا کے موقع پر 45 دن تک بھکشا پروگرام چلایا گیا۔خلوص دل سے جو بھی کام کیا جائے، کامیابی ملتی ہے۔تمام دانوں میں انا دان سب سے عظیم ہے۔