امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں:دلباغ سنگھ

   

جموں: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یاترا کے لئے تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک 12 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سالانہ امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا:’سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے حسب سابق سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں، ہائی وے ، کیمپس، لنگروں وغیرہ پر مکمل سیکورٹی بندوبست کیا جا رہا ہے ، یاترا کے لئے خطرے کی کوئی خبر نہیں ہے ‘۔