امرنگر سرکاری اردو میڈیم اسکول میں دسویں کلاسس کے آغاز کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

پداپلی :۔ پداپلی ضلع کلکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا اور پداپلی ضلع ایجوکیشنل آفیسر کو بروز پیر یکم نومبر کو مسلم ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام امر نگر پداپلی کے سرکاری اردو میڈیم اسکول میں دسویں جماعت تک تعلیم کے کلاسییز کو اضافہ کیلئے ایک عرضداشت پیش کی گئی۔ جس میں انھوں نے بتایا کہ امر نگر میں واقع اردو میڈیم سرکاری اسکول میں مسلم اقلیتی طلبہ کیلئے صرف آٹھویں جماعت تک ہی تعلیم دی جاتی ہے، جسکی وجہ سے کئی اقلیتی طلباء کو آٹھویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم کو ترک کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔اپنی معاشی کمزوری کے بنا وہ کسی دوسرے مقام جاکر اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے۔ اس وفد میں مسلم ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی پداپلی کے صدر جناب محمد ذاکر حسین، جنرل سکریٹری سید مسرت، محمد ممتاز احمد، ارشاد، محمد عارف الدین، مخیم، رفیق اللہ خان، معید، خواجہ مظہر الدین محمود ،محمد فہیم الدین کوآپشن ممبر ، جاوید الدین، مولانا لائق اللہ، ضمیر، خلیل، کلیم الدین، سید وجاہت اللہ ایاز، صابر پاشا، شکیل، نوید و دیگر اراکین شامل تھے۔