لکھنؤ۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد سمیع کے خلاف کولکاتہ کی عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے اور وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی بیوی حسین جہاں نے اترپردیش پولیس پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔ حسین جہاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کی امروہہ پولیس مجھے اورمیری بیٹی کومسلسل پریشان کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ حسین جہاں نے کہا اگرمیں مغربی بنگال سے نہ ہوتی اورممتا بنرجی وہاں کی چیف منسٹر نہ ہوتی تومیں محفوظ رہ بھی نہیں پاتی۔ امروہہ پولیس مجھے اورمیری بیٹی کومسلسل پریشان کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ یہ توخدا کی مہربانی تھی کہ وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ حسین جہاں نے مزید کہا میں عدالتی نظام کی شکرگزارہوں، میں گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت سے انصاف کیلئے لڑ رہی ہوں۔ آپ سبھی جانتے ہیں۔ محمد سمیع سوچتے ہیں کہ وہ بہت طاقتورہے کیونکہ وہ ایک بڑا کرکٹرہے۔ واضح رہیکہ گھریلوتشدد کے معاملے میں سمیع کے خلاف مغربی بنگال کی علی پورعدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے سمیع کو15 دن کے اندرخود سپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔