امروہہ کی کورونا متاثرہ خاتون کی مرادآباد میں موت

   

Ferty9 Clinic

مرادآباد:30اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں جمعرات کو علی الصبح کورونا متاثرہ خاتون نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایم سی گرگ نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ خاتون کی علی الصبح تقریبا تین بجے موت ہوگئی۔متاثرہ کو امروہہ کے ضلع اسپتال سے مرادآباد تی ایم یو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گذشتہ رات مرحومہ میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔