امرپالی آئی اے ایس کی تلنگانہ واپسی

   

حیدرآباد۔24۔جون(سیاست نیوز)سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل نے آئی اے ایس افسر امرپالی کاتا کو آندھرا پردیش سے تلنگانہ کیڈر میں دوبارہ الاٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو سرکاری ہدایات جاری کی گئیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ سال مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے اے پی کیڈر کے افسران کو آندھرا پردیش واپس جانے کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم امر پالی نے ٹریبونل میں پیٹیشن داخل کی اور اپنے حق میں فیصلہ حاصل کرلیا۔

مرکز نے تلنگانہ میں رہنے کے خواہشمند افسران کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ نتیجتاً، امرپالی کاتا، رونالڈ روز، وکاتی کرونا، وانی پرساد، اور پرشانتی سمیت آئی اے ایس افسران نے آندھرا پردیش میں ڈیوٹی شروع کی۔