امریتا فڈنویس کی ادھو ٹھاکرے پر برہمی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔25۔ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف اپنے ٹویٹ کو لیکر ٹرول ہونے سے بے فکر سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی بیوی امرتا فڈنویس نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں دکھا رہا ہے کہ کئی خواتین ان کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں اور ان کے فوٹوگراف کی جوتے چپلوں سے پٹائی کر رہی ہیں ۔ کلپ میں کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈا لیئے ہوئے بھی دکھ رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ برسراقتدار شیوسینا سے جڑے ہوئے ہیں ۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر پھر سے حملہ کرتے ہوئے امرتا فڈنویس نے شیوسینا چیف کے سرکاری ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ،لوگوں کے سر پر وار کر کے اپنی عوام کی قیادت نہیں کر رہے ہیں یہ حملہ ہے قیادت نہیں ۔انہوں نے کہا دکھاؤ چپل ، پھینکو پتھر ،یہ تو شوق ہے پرانا آپ کا اور ہم تو وہ شخص ہیں کہ دھوپ میں بھی نکھر آئیں گے ۔امریتا فڈنویس کو ۲۲؍دسمبر کے اپنے ٹویٹ کے لئے شیوسینا کی ناراضگی جھیلنی پڑی تھی ۔انہوں نے ٹویٹ کیا تھا اپنے نام میں ٹھاکرے لگا لینے بھر سے کوئی ٹھاکرے نہیں ہو سکتا اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے شیوسینا کی ڈپٹی لیڈر پرینکا چترویدی نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اپنے نام کو زندہ بنائے ہوئے ہیں لیکن امریتا فڈنویس ایک پیشہ ور بینکر یہ نہیں سمجھ سکتیں ۔