نئی دہلی : چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے منگل کو عبوری صدر کانگریس سونیا گاندھی سے نئی دہلی میں ملاقات کی جبکہ اسٹیٹ یونٹ میں داخلی خلفشار بڑھتا جارہا ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد امریندر نے کہاکہ جو کچھ ہم اس طرح کے اجلاس میں صدر پارٹی کے ساتھ غور و خوض کرتے ہیں وہ راز کا معاملہ ہوتا ہے۔ ہم سب کچھ عوام میں نہیں کہہ سکتے اور یہ سب کچھ عوام کے لئے ضروری بھی نہیں ہے۔ ہم نے ریاست کے مختلف اُمور پر بات کی جس میں سیاست شامل ہے۔ پارٹی ہائی کمان جو بھی فیصلے کرے میں اُنھیں قبول کروں گا۔ تاہم اُنھوں نے ناراض پارٹی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں تبصرہ سے گریز کیا۔