امریکن ایرلائنس کے طیارہ میں دو مسلم مسافرین سے حقارت آمیز سلوک

   

Ferty9 Clinic

ایک دوسرے کو اُٹھانے اور دو مرتبہ ٹائیلٹ استعمال کرنے پر ارکان عملہ نے طیارہ سے اُتار دیا
ڈلاس 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے دو مسلمانوں نے کہا ہے کہ امریکن ایرلائنس نے ان کی شخصی معلومات کے بارے میں کڑی جانچ کی اور ارکان عملہ کی طرح سے یہ کہے جانے کے بعد کہ اس جوڑے کے ساتھ پرواز کو وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔ ان دونوں کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ عبدالرؤف الخلویلدی اور عصام عبداللہ نے کہاکہ اُنھوں نے فورٹ ورتھ میں واقع اس ایرلائنس ادارہ کے خلاف امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ میں شکایت کی ہے اور وفاقی ایجنسی سے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔ ان دونوں مسلم افراد نے کہاکہ امریکن ایرلائنس نے ہفتہ کے روز محض ایک مسلم اور مشرق وسطیٰ کے شخص ظاہر ہونے پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔ یہ واقعہ برمنگھم الاباما سے پرواز کے دوران پیش آیا جو ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی سمت روانہ ہورہا تھا۔ ان افراد نے کہاکہ طیارہ کے ملازمین نے اُنھیں مطلع کیاکہ طیارہ کے ریسٹ روم میں رہتے ہوئے عبداللہ نے دو مرتبہ بیت الخلاء کا استعمال کیا تھا۔ ان دونوں افراد نے طیارہ میں ایک دوسرے کو اُٹھا لیا تھا۔ اس دوران امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے ڈلاس فورٹ ورتھ چیاپٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ میری زندگی کا انتہائی حقارت آمیز دن تھا‘۔ ان دونوں کو مابعد کے طیاروں میں سوار کروایا گیا۔ الخویلد اور عبداللہ نے ایف بی آئی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے تلاشی لینے کے بعد پوچھ گچھ کی اور بعد میں اُنھیں دوسرے طیارہ سے سفر جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔