امریکن ایکسپریس بینک کو دھوکہ، اسسٹنٹ منیجر گرفتار

   

حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) معروف بیرونی کارپوریٹ بینکنگ کمپنی امریکن ایکسپریس بینک کو کروڑ ہا روپئے کا دھوکہ دینے والے سابق انوسیکو اسسٹنٹ منیجر موہن کوٹی لنگم کو حیدرآباد سنٹرل کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یہ شخص ضلع گنٹور کے چلکالوری پیٹا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس بینک کی جانب سے بینک کھاتہ داروں کیلئے کریڈٹ کارڈز اور ٹراویلرس چیکس کی فراہمی کیلئے حیدرآباد کے انوسیکو ادارہ سے 10 سال قبل معاہدہ کیا تھا اور ادارہ کے تمام ملازمین کو کریڈٹ کارڈز فراہم کئے گئے اور ملازمت چھوڑنے کے بعد کریڈٹ کارڈز واپس کرنے کی شرط رکھی تھی۔ کھاتہ داروں کو دیئے جانے والے کریڈٹ کارڈز اور چیکس کی اجرائی کی ذمہ داری انوسیکو کے اسسٹنٹ منیجر موہن کوٹی لنگم کو دی گئی تھی۔ دس سال سے موہن کوٹی لنگم نے ایمانداری سے خدمات انجام دی۔ دوسرے ادارہ میں ملازمت حاصل ہونے کے بعد یکم فروری کو استعفی دیا جبکہ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے کریڈٹ کارڈ کو واپس نہیں کیا۔ اس کارڈ کی کوئی حد مقرر نہ ہونے کے سبب اس نے کارڈ کے ذریعہ 360 مرتبہ تبادلہ کرتے ہوئے 7 کرور 35 لاکھ روپئے مختلف بینکس میں جمع کروالئے۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد بینک کی جانب سے ایک ماہ قبل موہن کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی۔A