ماسکو، 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ درمیانہ فاصلہ کے نیوکلیائی فورس(آئی این ایف ) معاہدہ سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد بھی روس کے ساتھ ہتھیار کنٹرول کے معاملہ پر مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے ، لیکن یہ بات چیت صرف باہمی ذمہ داریوں کو جوابدہ نقطہ نظر پر مبنی ہوگی ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہفتہ کو کہا‘‘امریکہ مؤثر ہتھیار کنٹرول کے لئے پرعزم ہے اور وہ ہتھیار کنٹرول کے معاملہ پر روس سے مذاکرات کے لئے تیار ہے ’’۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر پومپیو نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے آئی این ایف معاہدہ کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو معطل کر دیا ہے اور جب تک روس اس معاہدے کے ساتھ عمل میں واپس نہیں آتا ہے ، اس نے اس کے لئے چھ ماہ کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔