واشنگٹن: امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کے لیے روس کی کردار کو تسلیم کر لیا ہے تاہم وہ اس معاہدے کے خد وخال میں مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر افسر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایاکہ ہم روس کی جانب سے تقریباً ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے کاموں کی شناخت کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے سوال ہیں۔