امریکہ، لوزیانا کی ساحلی پٹی شدید طوفان کی زد میں

   

واشنگٹن : امریکہ کی لوزیانا ریاست میں شدید طوفان کا خطرہ ہے جس سے جنوبی ساحلی پٹی پر مقیم 70 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔نیشنل ہری کین سنٹر کا کہنا ہے کہ ’کلاڈٹ‘ نامی شدید طوفان لوزیانا کی ساحلی پٹی سے امریکی سرزمین میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔این ایچ سی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ خلیج میکسیکو سے آنے والی شدید بارش اور آندھی امریکہ پہنچ گئی ہے جس نے لوزیانا سے فلوریڈا تک کے علاقے میں مقیم 70 لاکھ مکینوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ لوزیانا کے گورنر جان بیل نے کل اپنے بیان میں بتایا کہ بحران ٹیم کل سے اپنی کاروائیاں کر رہی ہے اور مقامی شراکت داروں کے ہمراہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔