امریکہ، پوٹن ۔ ٹرمپ ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کریگا: روس

   

٭ روس نے کہا ہے کہ وہ اُمید کرتا ہے کہ امریکہ اپنے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے مابین ٹیلی فون پر کی جانے والی رازدارانہ بات چیت کی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔ روسی ترجمان دیمتری فیسکوف نے کہا کہ یہ کوئی معمول کا سفارتی عمل نہیں ہے کہ اس قسم کے ٹیلی فونی مکالمات کی رازدارانہ تفصیلات جاری کی جائیں۔