واشنگٹن ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دو انتہائی عصری دفاعی نظام والے میزائلس ہندوستان کو فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو دو بوئنگ ۔ 777 ہیڈ آف اسٹیٹ ایئرکرافٹ میں استعمال کئے جائیں گے جن کی قیمت تقریباً 190 ملین ڈالرس ہوگی۔ یہ ایک ایسا فیصلہ اور ایک ایسی معاملت ہے جس سے ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کو لیجانے والے طیاوں کی سیکوریٹی میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔
پنٹگان کے مطابق مذکورہ فروختگی امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو دونوں ممالک کے درمیان حکمت عملی تعلقات کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔