امریکہ:چھ روسی انٹلیجنس افسران پر فرد جرم عائد

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ میں یوکرین، فرانسیسی انتخابات اور اولمپکس گیمز پر سائبر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث روس کی فوجی انٹلیجنس کے چھ افسران پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکہ کے محکمہ انصاف کے مطابق کہ ان روسی افسروں نے یوکرین کے بجلی کے گرڈ سٹیشن، 2017 کے فرانسیسی الیکشن اور 2018 کے ونٹر اولیمپکس پر سائبر حملے کیے۔جی آر یو کے 6ایجنٹس پر الزام ہیکہ اس نے ’ناٹ پیٹیا‘ کے نام سے مالویئر حملہ کیا اور دنیا بھر میں کمپیوٹرز کو متاثر کیا جس کی وجہ سے صرف امریکی کمپنیوں کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سابق روسی ایجنٹ سرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی پر حملے کے کیس میں بین الاقوامی تحقیقات کو بھی نشانہ بنایا۔