امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوارسے متعلق فیصلہ جاریہ ہفتہ متوقع

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ اور میکسیکو سرحد پر ادھوری چھوڑی گئی دیوار سے متعلق فیصلہ اسی ہفتے متوقع ہے ۔خیال رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر دیوار تعمیر کرانا شروع کی تھی کہ اس سے غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکہ آنے سے روکا جا سکے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی دیوار کی تعمیر رکوا دی تھی۔صدر بائیڈن پر دباؤ ہے کہ وہ اس دیوار کو گرادیں جبکہ ری پبلکنز کا مطالبہ ہے کہ دیوار مکمل کی جائے ۔