٭ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ۔چین تجارتی معاہدہ کے پہلے مرحلہ پر 15 جنوری تک وائیٹ ہاؤس میں دستخط ہوجائیں گے ۔ حالانکہ معاہدہ کی تفصیلات کا افشاء نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم یہ توقعات ہیں کہ چین ۔ امریکہ کے زراعتی ساز و سامان کی خریداری میں اضافہ کرے گا اور انٹلکچول پراپرٹی کے تحفظ کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ امریکہ اپنی شرحوں میں کمی کرے گا۔ یاد رہے کہ پہلے مرحلہ کے معاہدہ کو ڈسمبر میں قطعیت دی گئی تھی تاہم دستخط باقی تھے۔