امریکہ۔ ایران تعلقات میں نیا موڑ

   

واشنگٹن: ایسے میں جبکہ ایران میں قید پانچ ایرانی نژاد امریکیوں کی رہائی کے بدلے جنوبی کوریا میں ایران کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے وا گزار کرنے کے لئے تہران اور واشنگٹن کام کر رہے ہیں، امریکہ کی جانب سے مبینہ طور پر ایک جہاز میں بھرا ہوا ایرانی خام تیل پکڑ لینے پر ایک نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے اور ایک عہدیدار کے بقول ایران نے تہران میں متعین سوئٹزر لینڈ کے ناظم الامور کو امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل ضبط کرنے پر اپنے سخت اعتراض کا اظہار کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے۔ 1979 میں ایران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے اور یرغمالیوں کے بحران کے بعد سے سوئٹزر لینڈ، ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرتا ہے۔