امریکہ۔ روس مذاکرات کاسعودی عرب نے خیرمقدم کیا

   

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ۔محمدبن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ۔ روس مذاکرات کا مقصد دنیا میں سلامتی اور امن کو بڑھانا ہے ۔کابینہ کے ارکان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امن کی کوششوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، ارکان نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کی کامیابی سے دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا، امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے لیے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں روس اور امریکہ کے مذاکرات کا پہلا دور مفید قرار دے دیا گیا ہے ، فریقین میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا یہ ملاقات طویل سفر کا پہلا قدم ہے ، صدر ٹرمپ تنازعہ جلد ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔