واشنگٹن ۔ امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے امکانات کو مدِنظررکھتے ہوئے کورونا وائرس کا ٹیکہ تیار کرنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کورونا کیخلاف لڑائی میں بڑے پیمانے پر تعاون کرسکتے ہیں ، جس میں اس وبا کی روک تھام کیلئے مناسب علاج تیار کرنا بھی شامل ہے‘‘۔ امریکہ میں کورونا کے قہر کے پیش نظر روس نے نیویارک میں طبی سامان بھیجا ہے۔ اس وقت ساری دنیا کورونا وائرس کے قہر سے پریشان ہے اور اس کی روک تھام کے علاوہ اس کے علاج کیلئے ویکسین کی تیاری پر بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔